کولمبین صدر کا اسرائیلی مظالم کیخلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی فورس بنانے کا مطالبہ

کولومبیا (نیشنل ٹائمز) کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
کولومبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین حمایت مظاہرے میں خطاب کیا۔خطاب میں کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کیا۔کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو بھی انسانیت کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا کہہ دیا۔ان کاکہنا تھا کہ امریکی فوجی ٹرمپ کا حکم نہ مانیں، اپنے ہتھیار انسانیت کے لیے اٹھائیں۔جواب میں امریکا نے کولمبین صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔وطن واپس پہنچ کر کولمبین صدر نےکہا کہ دنیا کا آزاد فرد ہوں، صرف کولومبیا نہیں یورپی شہری بھی ہوں، یورپی ممالک کے شہریوں کو امریکا جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوتی صرف سفری اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔اس سے قبل کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر