چین کا ماحولیاتی عزم اس کی عالمی ساکھ کو مضبوط کر رہا ہے، امریکی ماہر

لاس اینجلس (شِنہوا) پائیدار ترقی کے حوالے سے امریکہ کے معروف ماہر کلف فورڈ کوب نے کہا ہے کہ چین کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اعلانات اور اقدامات اس اہم موضوع پر اس کی ساکھ کو مضبوط کر رہے ہیں۔
کوب نے یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ کے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کے بعد شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہی۔ چینی صدر نے اعلان کیا تھا کہ چین 2035 تک ’’بنیادی طور پر ایک ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ معاشرہ‘‘ قائم کرے گا۔
صدر شی کے مطابق 2035 تک چین معاشی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے خالص اخراج میں اپنے بلند ترین درجے سے 7 تا 10 فیصد تک کمی کرے گا اور مزید بہتری کی کوشش کرے گا۔ چین توانائی کی مجموعی کھپت میں غیر فوسل ایندھن کا حصہ 30 فیصد سے زائد کرے گا، ہوا اور شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت کو 2020 کی سطح سے 6 گنا سے زیادہ بڑھا کر 3 ہزار 600 گیگاواٹ تک لے جائے گا، جنگلات کے مجموعی ذخیرے کا حجم 24 ارب مکعب میٹر سے بڑھائے گا، نئی توانائی والی گاڑیاں نئی گاڑیوں کی فروخت میں مرکزی دھارے میں لائی جائیں گی، قومی کاربن اخراج کی تجارتی منڈی کو بڑے اخراج کرنے والے صنعتی شعبوں تک توسیع دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے گا جو ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ ہو۔
یو ایس انسٹی ٹیوٹ فار پوسٹ ماڈرن ڈیویلپمنٹ آف چائنہ کے نائب صدر کلف فورڈ کوب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اب بھی عالمی سطح پر فوری مسئلہ ہے اور اس شعبے میں چین کی قیادت دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
کلف فورڈ کوب نے کہا کہ چین کی یہ کوششیں اس کے مشترکہ مستقبل تشکیل دینے کے اس پائیدار عزم کی عکاس ہیں جس میں انسان اور کرہ ارض ساتھ ساتھ ترقی کریں۔
کوب نے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے دنیا کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر