بھارت میں عالمی ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن کا مودی کیخلاف آواز اٹھانا جرم بن گیا، غدار بنادیا گیا

لداخ(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے لداخ کے انجینئر، ماہر تعلیم اور ماحولیاتی ہیرو سونم وانگچک کو ہیرو سے زیرو بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بات کی جائے ان کی خدمات کی تو لداخ کے انجینئر، ماہر تعلیم اور ماحولیاتی ہیرو سونم وانگچک نے سورج کی توانائی پر چلنے والی یونیورسٹی بنائی، ایسی یونیورسٹی جس کے طلبہ خود ادارہ چلاتے ہیں، دنیا بھر میں سونو وانگچک کے کام کو سراہا گیا اور انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔دوسری جانب بھارت میں اس کردار سے متاثر ہوکر فلمیں بھی بنیں لیکن جب اس ہیرو کی جانب سےاپنے نوجوانوں کے لیے حق مانگا گیا تو سونو وانگچک کو غدار اور مجرم بنا دیا گیا۔سونو وانگچک پر پاکستان جاکر بھارت مخالف پروپیگنڈے کا الزام لگایا گیا اور جب سونم وانگچک کی جانب سے بھوک ہڑتال کی گئی تو انھیں بدنام کیا گیا۔یہی نہیں سونم وانگچک پر نوجوانوں کو بنگلا دیش اور نیپال جیسے جین زی احتجاجوں پر بھڑکانے کا الزام بھی لگایا گیا۔مزید برآں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت سونو وانگچک کو اٹھاکر لداخ سے باہر لے جایا گیا اور ان کے کئی ادارے بند کرکے ایک ادارے کی زمین تک ضبط کر لی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر