نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر احتجاج، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘غزہ کو آزاد کرو’ اور ‘غزہ کے عوام کو زندہ رہنے دو’ جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔یاد رہے کہ پاکستان سمیت کئی ملکوں کے وفود نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔یتن یاہو خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو اجلاس میں شریک مسلم ممالک سمیت دنیا کے بیشتر سربراہانِ مملکت تقریر کا بائیکاٹ کرکے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔ جنرل اسمبلی کے منتظم آرڈر آرڈر پکارتے رہ گئے لیکن دیکھتےہی دیکھتے ہال تقریباً خالی ہوگیا جس کے بعد نیتن یاہو چند لوگوں کے سامنے تقریر کرتے رہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر