غزہ میں موبائل فونز کنٹرول کر کے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا: نیتن یاہو کا دعویٰ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے براہ راست خطاب میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں اور حماس کے اراکین کے موبائل فونز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب ان کا خطاب ان فونز کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔
یتن یاہو نے اس اقدام کو بے مثال آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد غزہ میں موجود یرغمالیوں تک براہ راست ان پیغام پہنچانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 20 زندہ یرغمالیوں کے لیے خصوصی طور پر یہ انتظام کیا تاکہ وہ ان کی بات سن سکیں۔خطاب کے دوران نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی خصوصی کوششوں سے ان کے الفاظ غزہ میں لاؤڈ اسپیکرز پر اور غزہ کے شہریوں کے موبائل فونز پر نشر ہو رہے ہیں۔نیتن یاہو نے حماس رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ہتھیار ڈال دو اور تمام یرغمالیوں کو آزاد کرو ورنہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی سے دنیا بھر میں جو مخالفت سمیٹی ہے ، اس کا اظہار اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صاف نظر آیا۔ہزاروں مقتول فلسطینیوں کے ملزم نیتن یاہو جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو اجلاس میں شریک مسلم ممالک سمیت دنیا کے بیشتر سربراہانِ مملکت تقریر کا بائیکاٹ کرکے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔نیتن یاہو تقریباً خالی ہال میں موجود چند لوگوں کے سامنے کافی دیر بولتے رہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر