اگر فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوئی شہر غیر محفوظ لگا تو میچز دوسری جگہ منتقل کردینگے: ٹرمپ

واشنگٹن( نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انہیں لگا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے امریکا کا کوئی شہر محفوظ نہیں تو وہ میچز دوسرے شہر منتقل کردیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے فٹبال ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی سے متعلق پوچھا تو امریکی صدر نے جواب دیا اگر انہیں لگا فٹبال ورلڈکپ کے لیے امریکا کا کوئی شہر محفوظ نہیں تو وہ میچز دوسرے شہر منتقل کردیں گے۔ کی جانب سے خصوصی طور پر امریکی شہروں سان فرانسسکو اور سیٹل سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ وہ محفوظ ہوں تاہم اگر ہمارے خیال میں کوئی بھی شہر ورلڈکپ کے لیے تھوڑا سا بھی غیر محفوظ ہو گا تو ہم وہاں میچ کی اجازت نہیں دینگے اور کسی اور شہر منتقل کردیں گے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ سال 2026 میں کھیلا جائے گا جب کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کے مطابق امریکی شہروں سان فرانسسکو اور سیٹل میں 6،6 میچز کھیلے جائیں گے، یہ شہر ان ریاستوں کا حصہ ہیں جن میں ٹرمپ کی مخالف جماعت ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر