چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

چاغی (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 4 دن پہلے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے ، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا،یہ بھارتی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ یہ را بیسڈ ، را فنڈڈ جنگ ہے ، بھارت پاکستان کے تمام دشمنوں کو اکھٹا کرنا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 4 جی سروسز بند کرنے پر ہمارے پر بڑی تنقید ہوئی ،دہشت گردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ضروری ہے۔کسی کو بلوچستان کا امن متاثر نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردوں کو ریاست مخالف بیانیہ بنانے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر