واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا نصب کیا گیا متنازع مجسمہ ہٹادیاگیا۔
نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس مجسمے کا عنوان بیسٹ فرینڈ فار ایور ‘Best Friends Forever’ تھا اور اس مجسمے کو ‘The Secret Handshake’ نامی فنکار گروپ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔یہ مجسمہ 23 ستمبر کو نصب کیا گیا تھا اور اسے 24 ستمبر کی صبح امریکی پارک پولیس نے ہٹا دیا۔ حکام کے مطابق مجسمہ اس اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا تھا جس کے تحت اسے نصب کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ایپسٹین کئی سال تک دوست رہے اور یہ فن پارہ ٹرمپ اور ایپسٹین کے ماضی کے تعلقات پر تنقید کے طور پر نصب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ امریکی سرمایہ کار اور جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کو جنسی جرائم میں 2019 میں سزا ہوئی تھی تاہم سزا کاٹنے کے دوران جیفری ایپسٹین نیویارک جیل میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر