ترسیلات زر بھیجنے والے آپریٹرز نے چارجز بڑھاکر 130 ارب روپے کمائے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی پر حد سے زیادہ وصول کی جانے والی فیسوں کو ’’اسکینڈل‘‘ قرار دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ منی ٹرانسفر آپریٹرز (MTOs) کی جانب سے ترسیلات پر فی ٹرانزیکشن چارجز ایک روپے سے بڑھ کر 4.5 روپے کردیے گئے ہیں، جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ حیران رہ گئی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو (PRI) کے تحت ملک کی ترسیلات ریکارڈ 38 ارب ڈالر تک جا پہنچیں جس کے باعث بینکوں اور MTOs کو فیس کی مد میں 130ارب روپے تک حاصل ہوئے، بنیادی وجہ یہ تھی کہ حکومت نے فی ٹرانزیکشن چارجز اوسطاً 20 ریال سے بڑھا کر 35 سعودی ریال کر دیے تھے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس ترغیبی پیکیج سے ترسیلات میں اضافہ ہوا تاہم اب یہ شرح کم کر کے فی ٹرانزیکشن 20 ریال کر دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنایت حسین نے بینکوں اور MTOs کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فی ٹرانزیکشن لاگت پاکستان میں اوسطاً 8.2 ڈالر، بھارت میں 10.2 ڈالر اور بنگلا دیش میں 13.9 ڈالر ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسر نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت رواں مالی سال ترغیبی اسکیم پر 80 سے 100 ارب روپے خرچ کرے گی۔سلیم مانڈوی والا نے مرکزی بینک کو تجویز دی کہ اضافہ واپس لے کر اسے دوبارہ ایک روپے کی سطح پر بحال کیا جائے کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ چارجز سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر