نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متاثرین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے مالی غبن کے متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو بازیاب شدرہ رقم آن لائن متنقلی کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدات چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی، تقریب میں ابتدائی طور پر B4U فراڈ کے متاثرین کو براہ راست بازیاب شدہ رقم آن لائن منتقل کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر سینئر نیب افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نے خود متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں رقم کی آن لائن منتقلی کا آغاز کیا، جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔اس سے قبل نیب پے آرڈرز کے ذریعے ایک وقت میں محدود تعداد میں متاثرین کو رقم ادا کرتا تھا، جس میں کافی وقت لگتا تھا اور متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کے لیے نیب کے دفاتر آنا پڑتا تھا۔ اب نیب نے اس عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے تاکہ رقم براہِ راست متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا سکے، جس سے روایتی اور وقت طلب طریقہ کار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر