اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور یہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جاسکیں گی۔اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی جو اگلے سال سے سالانہ 10 فیصد کم کی جائے گی۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق مالی سال 30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔
حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کے درآمد کی اجازت دیدی



