ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈکی ملاقات

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھواور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری و ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور بدلتے ہوئے علاقائی چیلنجوں کے تناظر میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پائیدار دفاعی تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیااور مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں گہرے تعاون پر خصوصی زور دیا۔جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو بھارت کے خلاف حالیہ تنازع میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور غیر معمولی حوصلے کو سراہا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے تربیت کے میدان میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنی بھرپور خواہش کا اظہار کیا اور مشقوں کے ذریعے مشترکہ سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں اور مشترکہ تربیتی منصوبوں میں بحرین کی فضائیہ کی گہری دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو وسعت دینے ، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور بدلتے ہوئے علاقائی چیلنجوں کے تناظر میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر