چین کا تجویز کردہ عالمی نظم ونسق اقدام بین الاقوامی تعاون کو نئی شکل دے گا،ایتھو پین ماہر

عدیس ابابا(شِنہوا)ایک ایتھوپین ماہر نے کہا ہے کہ حال ہی میں چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی نظم و نسق اقدام (جی جی آئی) ایک تزویراتی طریقہ کار ہے جو بین الاقوامی تعاون کو نئی شکل دے سکتا ہے۔
ایتھوپیا کے پالیسی سٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے سینئر مشیر بالیو ڈیمیسی نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک گہری غیریقینی صورتحال، زمینی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کے بڑھتے ہوئے عدم توازن کے دور میں عالمی نظم ونسق دباؤ کا شکار ہے۔ اس وقت موجودہ ادارے، جو تاریخی طور پر اہمیت کے حامل ہیں، آج درپیش سنگین اور بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے میں اکثر ناکام نظر آتے ہیں۔
جی جی آئی ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی نظام کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی جی آئی منقسم دنیا میں اجتماعی استحکام کا لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی تجویز اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ جی جی آئی کی مجوزہ دستاویز کے مطابق دو عالمی جنگوں کے تلخ تجربات پر گہرے غور وفکر کے بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ایسی کسی مزید عالمی تباہی کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 8 دہائیوں کے بعد بھی اس نظام میں تین خامیاں موجود ہیں، اس میں گلوبل ساؤتھ کی نمائندگی کم ہے، اختیارات محدود ہیں اور اس کی کا رکردگی موثر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مبہم اعلانات کے برخلاف جی جی آئی ٹھوس نتائج کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ عملی سوچ چین کے وسیع تر ترقیاتی بین الاقوامی نظریے سے ہم آہنگ ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور دیگر تین عالمی اقدامات میں عیاں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر