13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے بھارت پہنچ گیا

قندوز (نیشنل ٹائمز) 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر بھارت پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا افغانستان کی نجی ائیر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر اتوار کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر پہنچا۔13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈ ہونے کے بعد نئی دہلی ائیرپورٹ پر رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا۔ جس کے بعد بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لیا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد اسی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا۔ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے حکام کو بتایا کہ اس نے محض تجسس کے باعث یہ سفر کیا۔بھارتی سکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق لڑکا بغیر کسی رکاوٹ کے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوا ، مسافروں کے پیچھے پیچھے چھپ کر جہاز تک پہنچا اور طیارے کے پچھلے لینڈنگ گیئر کے کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔ سکیورٹی معائنے کے دوران عملے کو ایک چھوٹا سرخ رنگ کا آڈیو اسپیکر بھی ملا جو لڑکے کے پاس تھا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق13 سالہ لڑکا دراصل ایران جانا چاہتا تھا لیکن اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ جہاز نئی دہلی جا رہا ہے۔افغانستان کی سرحدی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پہیوں میں چھپ کر سفر کرنے کے واقعات امریکا اور یورپ جانے والی پروازوں میں بھی پیش آتے ہیں، لیکن زندہ بچ جانا بہت کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اترتے وقت بے ہوشی کے دوران پہیے کھلنے پر نیچے گر کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر