لڑائی کے بعد خوشگوار ملاقات، ٹرمپ اور مسک کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ

ایریزونا (نیشنل ٹائمز)اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی ماہ بعدارب پتی ایلون مسک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے اور ان کی حکومت کے شروع کے دنوں میں کارکردگی کی وزارت کے سربراہ رہنے والے ایلون مسک کی صدر ٹرمپ سےہونے والی تلخی کے بعد اب دونوں کے درمیان اتفاقیہ ملاقات ہوئی ہے۔ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان یہ ملاقات امریکا میں قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں منعقد تعزیتی اجلاس کے موقع پر ہوئی جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ہاتھ بھی ملایا۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر سے ہونے والی اس ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’یہ چارلی کے لیے ہے‘۔واضح رہے کہ ایلون مسک صدر ٹرمپ سے تلخی کے بعد ان کی حکومت سے الگ ہوگئے تھے اور چند ماہ قبل انہوں نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی لانچ کی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر