اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، لبنان پر حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

لبنان (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔اسرائیلی ڈرون حملے میں گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں نشانہ بننے والے خاندان کے پاس امریکی شہریت ہے۔اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ حملہ حزب اللہ کے کا رکن پر کیا گیا تھا جو کہ ایک شہری علاقے سے کام کر رہا تھا۔ اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ اس کارروائی میں شہری افراد بھی جان کی بازی ہار گئے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔لبنان کے صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیح بری نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیلی حملے کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔یاد رہےکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر