اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی قرار داد منظور نہ ہوسکی

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی قرار داد منظور نہ ہوسکی۔
قرار داد کا مسودہ ستمبر کے مہینے میں سلامتی کونسل کی صدارت کے فرائض سر انجام دینے والے ملک جمہوریہ کوریا نے پیش کیا تھا، جس کے حق میں 4 جبکہ مخالفت میں 9 ووٹ آئے۔ 2 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی منظوری کے لئے حمایت میں 9 ووٹ حاصل کرنا ضروری تھے جو نہیں مل سکے۔
اگر یہ قرار داد منظور ہو جاتی تو یہ ایران کے خلاف سنیپ بیک طریقہ کار کو روک دیتی، یہ طریقہ کار ایران کے جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2231 میں شامل ہے جو اس معاہدے کی توثیق کرتی ہے، اسے باضابطہ طور’’ مشترکہ جامع لائحہ عمل‘‘(جے سی پی او اے) کہا جاتا ہے۔
جے سی پی او اے میں شامل 3 یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی جنہیں ای تھری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایران کی طرف سے عدم کارکردگی پر 28 اگست کوسلامتی کونسل کو مطلع کرتے ہوئے سنیپ بیک طریقہ کار دوبارہ فعال کردیا ہے۔
قرارداد 2231 کے مطابق اگر سلامتی کونسل کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے تو نوٹیفکیشن کے 30 دن بعد اقوام متحدہ کی وہ تمام پابندیاں دوبارہ لاگو ہو جائیں گی جو اس قرارداد سے پہلے نافذ تھیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر