نیویارک (نیشنل ٹائمز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر منشیات اسمگلرز کی ایک اور کشتی تباہ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹ سوشل ٹروتھ پر لکھا کہ میرے احکامات پر وزارت جنگ نے ساؤتھ کمانڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے منشیات اسمگلرز کی کشتی تباہ کر دی، کارروائی کے دوران 3 منشیات اسمگلر مارے گئے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی دہشت گرد تنظیم سے منسلک اسمگلرز کے خلاف کی گئی اور کارروائی کے دوران امریکی فورسز کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کس جگہ پر کشتی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ امریکی ساؤدرن کمانڈ کیربین سی اور جنوبی امریکا کی حفاظت پر مامور ہے۔خیال رہے کہ یہ منشیات اسمگلرز کی تیسری کشتی ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر رواں ماہ تباہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی امریکا نے ایک کشتی کو تباہ کر کے اس میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے گینگ کے 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم وینزویلا نے امریکی الزامات کی تردید کی تھی۔
ٹرمپ کے احکامات پر منشیات اسمگلرز کی ایک اور کشتی تباہ، 3 ہلاک



