دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں اور ندی نالوں طغیانی کے باعث 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے

چلاس (آئی این پی )دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں اور ندی نالوں طغیانی کے باعث مجموعی طور پر ایک بچی سمیت 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے،بارشوں کے باعث سیلابی ریلے اور ندی نالوں میں طغیانی جاری بارش سے شہر کی بجلی معطل،بالائی علاقوں میں بارش کیساتھ سیلابی ریلے ،بابوسر، کھنر ،بٹوگاہ، بونر داس اور رونئی سمیت دیگر دورافتادہ علاقوں میں سیلابی ریلے۔ ،کھنر میں ایک بچی سیلاب کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص دریائے سندھ میں لکڑی پکڑتے ہوئے دریا برد ہوگیا۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ کے مطابق سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بونر داس اور زیرو پوائنٹ کے قریب پانچ مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہوئی تھی۔ بونر داس میں تین مقامات پر شاہراہِ قراقرم لینڈنگ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کی وجہ سے بند تھا، تینوں مقامات پر شاہراہِ قراقرم بحال کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے کہا کہ زیرو پوائنٹ سے پہلے اور زیرو پوائنٹ سے آگے دو مقامات پر بند شاہراہِ قراقرم میں سے ایک مقام بھی کلئیر کردیا گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ کے قریب ایک مقام پر شاہراہِ قراقرم بند ہے جس کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ نے مزید کہا کہ مضافاتی علاقہ کھنر میں بھاری سیلابی ریلے کے باعث رہائشی گھروں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچے ہیں،کھنر میں ایک بچی سیلاب کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص دریائے سندھ میں لکڑی پکڑتے ہوئے دریا برد ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے کہا کہ چلاس کا مضافاتی علاقہ بابوسر میں سیلابی ریلے کے باعث ناران بابوسر روڈ بندہے ،مضافاتی علاقہ کھنر کا رابطہ سڑک بند، مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس سے قبل سیلاب سے کھنر کا بند رابطہ سڑک گزشتہ روز بحال کیا گیا تھا جو آج دوبارہ سیلاب کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔رونئی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں اور ندی نالوں طغیانی کے باعث مجموعی طور پر ایک بچی سمیت 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر