اسمگلنگ میں سہولت کاری، قبضےاور بھتہ وصولی کے الزامات، آئی جی کا 4 ڈی ایس پیز کیخلاف انکوائری کا حکم

کراچی (نیشنل ٹائمز)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو انکوائری افسر مقرر کردیے گئے۔
جن ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد اور ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال شامل ہیں۔چاروں ڈی ایس پیز پر زمینوں پر قبضے، اسمگلنگ میں سہولت کاری، پارکنگ مافیا، ٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سے بھتہ وصولی سمیت دیگر الزامات ہیں۔ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک پر زمینوں پرقبضے اور اسمگلنگ میں سہولت کاری کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر منشیات فروشوں اور پارکنگ مافیاسے بھتہ وصولی کاالزام ہے۔ڈی ایس پی کھارادرشبیر احمد پرٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سےبھتہ وصولی کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال پر غیر قانونی پارکنگ سمیت ٹھیلوں اور چائے کے ہوٹلوں سے بھتہ وصولی کاالزام ہے۔آئی جی سندھ نے انکوائری افسر ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو کو 26 ستمبر تک انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر