اقوام متحدہ آخری امید ہے، نائب صدر متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کو انسانیت کی آخری امید قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی بقا آئندہ 80 برس کے لیے ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش پیچیدہ عالمی چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو ازسرِنو زندہ کیا جائے تاکہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی ہمیشہ برداشت، مکالمے اور پائیدار ترقی پر مبنی رہی ہے۔شیخ محمد بن راشد نے دنیا کو یاد دلایا کہا کہ عرب امارات نے انسانی امداد کو اپنا نصب العین بنایا اور انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز بیانیے اور انتہا پسندی کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیاد امن، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ پر رکھی گئی تھی اور آج بھی اس ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو نئے عزم کے ساتھ پورا کرے۔فلسطینوں کی موجودہ صورتحال میں عرب دنیا میں یہ خیال تقویت پکڑ رہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں سکیورٹی چیلنجز شدید تر ہورہے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 1971 میں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی تھی اور دو بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر