روس اور انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، سونامی وارننگ جاری

روس، انڈونیشیا(نیشنل ٹائمز)روس کے کامچٹکا ریجن اور انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق روس کے کامچٹکا ریجن میں رات گئے 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، یہ زلزلہ 29 جولائی کو آنے والے 8.8 زلزلے کا آفٹر شاک ہے تاہم زلزلے سے ابھی تک نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز نبائر شہر سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ائیرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سرکاری دفتر کی چھت گرگئی۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا بتانا ہے کہ زلزلے سے ایک پل کو نقصان پہنچا، بجلی و ٹیلی کام نیٹ ورک متاثر ہوئے جب کہ اب تک 50 آفٹر شاکس محسوس کیے جاچکےہیں تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر