غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، مسجد اور رہائشی عمارتیں تباہ، 83 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں غزہ کے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کرکے 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے ال اہلی اسپتال کےقریب بھی بمباری کی جہاں 4 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ غزہ شہر میں بمباری سے مسجد سمیت متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ایک روز میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن میں توسیع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے اسرائیلی حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے جنگ بندی اور مذاکرات کرنے پر زور دیا۔ادھر یورپی کمیشن میں اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز پیش کردی گئی تاہم کچھ یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث تجاویز منظور ہونے کا امکان کم ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر