چینی جدیدیت اور انسانی حقوق کے تحفظ پر سیمینار کا انعقاد

جینان(شِنہوا)چینی جدیدیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے متعلق ایک سیمینار چین کے مشرقی شہر جینان میں منعقد کیا گیا،جس میں 100 کے قریب ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ سیمینار میں چینی جدیدیت کے عمل کے دوران انسانی حقوق کے شعبے میں نظریاتی جدتوں اور عملی تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز کے نائب صدر اور جی لین یونیورسٹی کے سکول آف لا کے پروفیسر لو گوانگ جن نے کہا کہ چینی طرز جدیدیت نے انسانی حقوق کی ایک نئی تہذیبی شکل تخلیق کی ہے۔نان کائی یونیورسٹی میں انسانی حقوق سٹڈیز کے مرکز کے ڈائریکٹر چھانگ جیان نے کہا کہ چین کی عوامی جمہوریت کا تمام عمل عوام کی منشا کو پارٹی کی قیادت کے ساتھ اور براہ راست جمہوریت کو بالواسطہ جمہوریت کے ساتھ جوڑتا ہے۔ جس میں جمہوری انتخابات،مشاورت، فیصلہ سازی، انتظام و انصرام اور نگرانی کے تمام مراحل شامل ہیں۔پیکنگ یونیورسٹی سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے پروفیسر لو یان ہوا نے کہا کہ چین کی جدیدیت عوامی ترجیحات کے نظریے پر کاربند ہے، اس کا بنیادی مقصد جدیدیت اور آزادی کے ساتھ عوام کی ہمہ جہت ترقی ہے۔چینی جدیدیت ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے،باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے، مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ تشکیل دینے جیسے اصولوں کی وکالت کرتی ہے اور اس کےساتھ ساتھ انسانی حقوق کے عالمی نظم ونسق کے لئے چینی دانش اور حل فراہم کرتی ہے۔اس سیمینار کی میزبانی چائنہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز نے کی اور اس کا انعقاد شان ڈونگ یونیورسٹی کےسنٹر فار ہیومن رائٹس سٹڈیز اور سکول آف لا نے کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر