رنگ روڈ کیس،سابق کمشنر راولپنڈی جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

لاہور (آئی این پی ) لاہور کی ضلع کچہری نے رنگ روڑ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بدھ کو گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ دوران سماعت سابق کمشنر روسٹرم پر آئے اور کہا کہ تیرہ دن کے ریمانڈ میں اینٹی کرپشن والے کچھ نہیں نکال سکے۔ ایک دن کا ریمانڈ رہتا ہے وہ بھی دے دیں تاکہ انکی کوئی حسرت نہ رہ جائے۔ سرکاری وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ تیرہ دن میں جو نہیں کیا تو اینٹی کرپشن ایک دن میں کیا کر لیں گے۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے چودہ روز بعد ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر