چارلی کرک کو قتل کرنیوالے ملزم پر فرد جرم عائد، پراسیکیوٹر کی سزائے موت دینے کی استدعا

سالٹ لیک(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قتل کرنے والے ملزم ٹائلر رابنسن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن کو ویڈیو لنک کے ذریعے پرووو کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل، شواہد مٹانے اور گواہ کو متاثر کرنے سمیت7 الزامات ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے روم میٹ کو بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز میں اعتراف جرم کیا تھا، ملزم رابنسن نے لکھا کہ وہ چارلی کرک کی نفرت انگیزی سے تنگ آچکا تھا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے بھی رائفل سے ملے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلی کرک قتل کیس کی اگلی سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر