میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ: قومی ٹیم کی ہوٹل سے سٹیڈیم روانگی روک دی گئی

دبئی(نیشنل ٹائمز) ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر