اسرائیل کے الحدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے، حوثیوں نے جواب میں بیلسٹک میزائل داغ دیا

یمن (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر ایک بار پھر فضائی حملے کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بندرگاہ پر 12 فضائی حملے کیے اور فضائی کارروائی تقریباً 10 منٹ تک جاری رہی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی ہے اور اس میں حوثیوں کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی فوج نے الزام عائد کیا کہ الحدیدہ بندرگاہ سے حوثی ایران سے اسلحہ وصول کرتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے حملے سے قبل الحدیدہ بندرگاہ اور وہاں لنگر انداز جہازوں کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔عینی شاہدین اور بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں کا ہدف 3 وہ ڈوکس تھے جو پچھلے حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔دوسری جانب حوثیوں نے اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا جس کے بعد اسرائیل کےکچھ علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔حوثی ترجمان نے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر