نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 3روزکی توسیع

اسلام آ باد (آئی این پی ) نور مقدم قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسع کر دی۔ بدھ 28جولائی کو جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کے لیے پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کا فرانزک لاہور لیبارٹری سے کروانا ہے جبکہ ملزم کو بھی وہاں لے کر جانا ہے۔ اسکے علاوہ آلہ قتل اور موبائل فون بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔ ملزم کے وکیل انصر نواز کا عدالت میں کہنا تھا کہ سات روز تک جب ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا تب ویڈیو کا فرانزک کیوں نہیں کروایا گیا، پہلی مرتبہ سن رہا ہوں کہ ویڈیو کے فرانزک کے لیے ملزم کا ریمانڈ پر ہونا ضروری ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تین روز کا ریمانڈ دے دیں پھر جیل بھیج دیں گے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کو جیل سے بھی لے کر جا سکتے ہیں۔ بعدازاں، عدالت نے مرکزی ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر