جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ دنیا میں جس کسی کے پاس بھی موبائل فون ہے، اس کے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے۔
مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا جو بھی موبائل فون کا مالک ہے وہ بنیادی طور پر اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا اٹھائے ہوئے ہے۔اس دوران نیتن یاہو نے اسرائیل کی ادویات، ہتھیار اور فون بنانے کی صلاحیت کو سراہا۔غزہ میں فوجی کارروائیوں اور ملک میں ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندیوں پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘کچھ ممالک نے ہتھیاروں کے اجزاء کی ترسیل روک دی ہے، لوگ کہہ رہے ہیں اب اسرائیل کا کیا ہوگا لیکن کیا ہم اس صورتحال پر قابو پا سکتے ہیں؟ ہاں ہم اس پر قابو پانے کے اہل ہیں کیونکہ ہم ہتھیار بنانے میں اچھے ہیں’۔نیتن یاہو نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘کیا آپ کے پاس موبائل فونز ہیں؟ اگر ہاں تو اس کا مطلب آپ نے اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے، کیا آپ ٹماٹر کھاتے ہیں؟ وہ کہاں سے آتے ہیں؟ وہ بھی اسرائیل سے آتے ہیں’۔انہوں نے مزید کہا ‘جس طرح انٹیلی جنس کا معاملہ ہے، جو ہم امریکا کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، آپ کی انٹیلی جنس معلومات کا ایک بڑا حصہ اسرائیل سے آتا ہے اور ہمارے ہتھیاروں کے نظام کو بھی امریکا کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے’۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر