’میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے ؟ وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پھٹ پڑے

نئی دلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کی سکھ برادری نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ یاتریوں کو نومبر میں بابا گرو نانک کی یوم پیدائش پر پاکستان جانا ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا ہے ۔پاکستان جانے سے روکنے پر بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے بھارتی پنجاب کےو زیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے ؟سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں،کرتارپورتک رسائی نہ دینےسے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے لہٰذا کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر