اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نےکہا ہے وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بے امنی کا شکار شکاگو، نیو اورلینز شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیےجائیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا اور 3 دہشتگرد مارے گئے، کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات منتقل کر رہے تھے، حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش کر رہے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی تھی کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے، حماس رہنماؤں کو بخوبی علم ہے کہ اس اقدام کے کتنے سنگین نتائج ہوں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر