امریکی صدر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔
غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔اس حوالے سے میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر کا کہنا ہے میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دےگی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ بائیں بازو کے قدامت پسند ڈیمو کریٹکس میئر موریئل بوسر پر وفاق کو معلومات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے ہیں، اگر پولیس نے وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بہت بڑھ جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کی عوام اور تاجروں کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے خوف میں نہیں آنا، میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دوں گا۔خیال رہے کہ امریکا میں نیشنل گارڈز ملیشیا کے طور پر 50 ریاستوں کے گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں ماسوائے اس وقت کے جب انہیں وفاقی خدمات کے لیے بلایا جائے، ڈی سی نیشنل گارڈز براہ راست صدر کو جوابدہ ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر