وزیراعظم آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر جائیں گے

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے۔
ہنگامی طور پر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس آج دوحہ میں ہونے جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم آج قطر روانہ ہوں گے جب کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے سے ہی قطر میں موجود ہیں۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین کشیدگی، فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کرنے کےتناظر میں بلایا گیا ہے جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا مگر اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔ قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر