کسٹمز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف، 100 ارب روپے کا نقصان

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)کسٹمز آڈٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم سے 3 ماہ میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا، 13 ہزار 140 گڈز ڈیکلیئریشنز میں سے 2 ہزار 530 میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں، 1524 ڈیکلیئریشنز میں 5 ارب روپے کے ٹیکس و ڈیوٹی چوری کے کیسز پکڑے گئے۔آڈٹ رپورٹ میں 10 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا کی کلیئرنس کا بھی انکشاف ہوا جبکہ 30 ارب روپے سے زائد کے جرمانے نہ لگائے جانے پر ریونیو کو بھاری نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوگس امپورٹرز کے ذریعے 54 سولر پینل کنٹینرز غیر قانونی طور پر کلیئر کیے گئے، کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر صرف 17 ہزار 635 روپے میں کلیئر کرائی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گڈز ڈیکلیئریشن کینسل کر کے دوبارہ فائل کر کے ٹیکس چوری کی گئی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ گرین چینل کے بڑھتے استعمال سے پری کلیئرنس کنٹرولز محدود ہوتے جا رہے ہیں، گرین چینل اب خود خطرے کا باعث بن چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر