چین کی سوشیلا کرکی کو نیپال کی عبوری وزیراعظم بننے پر مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے سوشیلا کرکی کو نیپال کی عبوری حکومت کی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے ۔
سوشیلا کرکی، جو نیپال کی سابق چیف جسٹس رہ چکی ہیں، نے کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری حکومت کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور نیپال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور چین ہمیشہ کی طرح نیپالی عوام کی جانب سے خود منتخب کئے گئے ترقی کے راستے کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر