جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کیس، نیب نے 1 ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کر لی

راولپنڈی (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کیس میں 1 ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کرلی، گلشن رحمان زون فور کے نام پر دھوکہ دہی سے رقم لی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام پر لوٹ مار کے معاملے پر نیب راولپنڈی کو بڑی کامیابی مل گئی ، میسرزایکوریٹ بلڈرز اینڈ کنسٹرکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی پلی بارگین منظور کرلی گئی۔ نیب نے 1ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کی، ملزمان میں جنید اصغر ،بازید اصغر،محمد نعیم خان ،محمد فاروق انصاری شامل ہیں، گلشن رحمان زون فور کے نام پر دھوکہ دہی سے رقم لی گئی تھی۔ نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر نے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی ، جس میں کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف 2011میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا، ملزمان کے ذمیواجب الادا رقم 1ارب روپے سے زائد تھی۔ نیب راولپنڈی میں 4ہزارسے زائد کلیم کی ویری فکیشن کا مرحلہ جاری ہے، اس حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب راولپنڈی کی سوسائٹیز کے نام پر دھوکہ دہی مقدمے میں تاریخی ریکوری کی اور فراڈ مقدمات میں یہ سب سے بڑی ریکوری ہے۔ نیب راولپنڈی کا کہنا تھا کہ برآمد رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جا رہی ہے، ہاسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلی بارگین کیلئے درخواست دائر کی ، ملزم نے پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا پر غیر قانونی سوسائٹی کی تشہیر کی جبکہ ملزمان نے ہاوسنگ سوسائٹی کے این اوسی کیلئے اپلائی نہیں کیاتھا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے کہا کہ نیب راولپنڈی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پرعزم ہے، عوام بغیراین اوسی ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔ عرفان منگی نے کہا کہ جعلی سوسائٹیز کے نام پر لوگوں کومحنت کی کمائی سے محروم کیاجاتاہے، شہری سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل محتاط رہیں ، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، افسران میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر