اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کر دیے، مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے، شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بم برسائے، ان حملوں میں مجموعی طور پر مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں حملے جاری رکھے اور بھوکے پیاسے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ جانے کی وارننگ پر مبنی پمفلٹ گرائے گئے۔الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے ہر10 سے 15 منٹ بعد بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور اکثر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا وقت نہیں ملا۔ہفتے کو اسرائیل کے 3 فضائی حملوں میں غزہ کے جنوب مغرب میں واقع پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا۔الجزیرہ کے مطابق، وسطی غزہ کے بریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص شہید ہوا جبکہ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین اسٹیڈیم میں بے گھر افراد کے خیمے پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔خان یونس میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق ٰہفتے کو غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔اس کے علاوہ بھوک کی شدت سے بھی7 اور فلسطینی انتقال کر گئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں نسل کُشی کے لئے 8 ارب ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر