عراق کا تاریخی دریائے فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم

عراق (نیشنل ٹائمز)تاریخی دریائے فرات ان دنوں پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کا دریائے فرات اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر بہہ رہا ہے کیونکہ ملک بدترین خشک سالی اور پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔4 کروڑ 70 لاکھ کی آبادی والے اس ملک کو بڑھتے درجہ حرارت، مستقل پانی کی قلت اور سال بہ سال جاری خشک سالیوں نے بری طرح متاثر کیا ہے۔نجف کی یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں دریائے فرات نے کئی دہائیوں میں سب سے کم سطح دیکھی ہے۔عراقی حکام کے مطابق اس وقت ملک کو و فرات سے اپنے حصے کا 35 فیصد سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔ دریائے فرات میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارتِ آبی وسائل کے ترجمان کا کہناہے کہ مصنوعی جھیلوں میں بھی پانی کے ذخائر عراقی تاریخ کے سب سے کم سطح پر ہیں۔پانی کے بہاؤ میں کمی نے پانی کے معیار کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور ماحولیاتی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔لوگ دریا میں خود رو آبی پودوں سے پریشان ہیں۔ہر پودا ایک دن میں 5 لیٹر پانی جذب کرتا ہے۔یہ خود رو پودے سورج کی روشنی اور آکسیجن روک کر آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر