چین کا 2025 میں 3 کروڑ 23 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گاڑیوں کے شعبے کی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے 2 سالہ ورک پلان جاری کیا ہے جس میں 2025 کے دوران تقریباً 3 کروڑ 23 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کو ہدف بنایا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 8 حکومتی محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے منصوبے میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت 2025 میں تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہے۔
دوسرے اہداف میں گاڑیوں کی برآمدات میں مسلسل اضافہ اور 2025 میں کارسازی صنعت کی اضافی قدر میں 6 فیصد اضافہ شامل ہے۔ 2026 تک توقع ہے کہ یہ صنعت مضبوط ترقی کو برقرار رکھے گی اور کارکردگی، معیار اور پیمانے میں مزید بہتری آئے گی۔
منصوبے میں 4 کلیدی شعبوں میں 60 سے زائد اقدامات شامل ہیں جن میں گھریلو طلب کو بڑھانا، ترسیلی ذرائع کی مضبوطی، کاروباری ماحول کی بہتری اور عالمی تعاون اور وسعت کو گہرا کرنا شامل ہے۔
منصوبے میں طلب کے لحاظ سے این ای وی مارکیٹ کی توسیع کو تیز کرنے اور ذہین مربوط گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 25 آزمائشی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسیوں اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں7 لاکھ سے زائد اضافی این ای ویز تعینات کی جائیں گی۔
صنعتی نظام کو بہتر بنانے اور عالمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے منصوبے میں لاگت کے سروے اور قیمتوں کی نگرانی، مصنوعات کی ہم آہنگی کی جانچ، بڑے کارسازوں کی بروقت ادائیگیوں اور منظم بیرون ملک توسیع پر زور دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر