لندن میں بھارتی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی، نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا

لندن (نیشنل ٹائمز) اجتماعی زیادتی کا شکار بھارتی نژاد سکھ خاتون کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے اولڈ بری میں ایک نوجوان سکھ خاتون کو دو لڑکوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور تعصبانہ کلمات کہتے ہوئے واپس اپنے ملک جانے کا بھی کہا گیا۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو نسلی تعصب کی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور پولیس نے عوام سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور فارنزک تحقیقات بھی جاری ہیں۔اس واقعے کے بعد مقامی سکھ کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ہم معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے علاقے میں پیٹرولنگ بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے سکھ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نسلی تعصب کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر