غزہ میں اسرائیلی حملے: ایک ہی خاندان کے 14 افراد سمیت 65 فلسطینی شہید، 2 گھر تباہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، کل صبح سے جاری حملوں میں مزید 65 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے14 افراد شامل تھے۔صیہونی فوج نے غزہ میں 2 مکانات بھی تباہ کردیے جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول پر بھی حملہ کیا، اس اسکول میں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے
دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے اور 1500 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تلکریم میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حماس نے گرفتاریوں کو اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیدیا۔ ایک بیان میں کہا کہ یہ چھاپے اور گرفتاریاں اسرائیل کے علاقے میں کنٹرول کھونے کی حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر