حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، آئندہ سال عام انتخابات کا اعلان

نیپال (نیشنل ٹائمز) نیپال میں حکومت مخالف پُرتشدد احتجاج کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی اور ملک میں آئندہ سال عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ۔
یہ اعلان صدر کے دفتر کی جانب سے کیا گیا۔ صدارتی مشیر برائے ابلاغ کیرن پوکھریل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی اور انتخابات کی تاریخ 5 مارچ 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔نیپال میں پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان سابق چیف جسٹس ‘سوشیلا کارکی’ کی بطور عبوری وزیراعظم تقرری کے صرف 2 گھنٹے بعد سامنے آیا۔ملک میں گزشتہ ہفتے پرتشدد ہنگاموں کے بعد نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔کے پی شرما اولی کے مستعفی ہونے کے بعد سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپال میں نوجوان سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی اور بدعنوانی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے اور ان مظاہروں میں 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کی کشیدگی کے بعد نیپال میں صورتِ حال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے تاہم کچھ سڑکیں اب بھی بند ہے اور مختلف مقامات پر فوج کا گشت جاری ہے، شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیاگیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر