وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحرین کے دوروزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحرین کے دوروزہ دورے پر روانہ ۔وزیر خارجہ بحرین میں منعقدہ پاکستان – بحرین مشترکہ وزارتی کمشن (جے۔ایم۔سی) کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی’ جے۔ایم۔سی‘ کے دوسرے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے مشترکہ صدارت کریں گے۔ ’جے۔ایم۔سی‘ کے اجلاس میں کامرس، سرمایہ کاری، توانائی، بیرون ملک ملازمت، زراعت، اطلاعات ونشریات، سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس دورے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سمیت بحرین کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ پاکستان اور بحرین میں مشترک عقیدے اور اقدار کی بنیاد پر گہرے اور قریبی برادارانہ تعلقات استوار ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی بحرین کے فرمانروا عزت مآب شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دسمبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ ء بحرین کے بعد سے بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ اعزاز ”کنگ حمد آرڈر آف رینا ئیسنس“ سے نوازا گیا, مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور بحرین باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی توقع ہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار کو مزید مہمیز دینے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر