یروشلم (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے میں2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق جمعہ کو مشرقی یروشلم میں ہوٹل کے باہر مہمانوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں 2 افراز زخمی ہوئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن کی عمریں تقریباً 50 اور 25 سال ہیں۔ دونوں کو جسم کے نچلے حصے پر چاقو کے وار کیے گئے تھے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے مشتبہ حملہ آوور کو گرفتار کرلیا ہے، اس کا تعلق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شفاعت پناہ گزین کیمپ سے ہے
مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو بردار شخص کا حملہ، 2 اسرائیلی زخمی



