بنگلادیش کی پاکستان کو امداد کی پیشکش، سیلاب میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگلادیش نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔
جمعرات کو بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خط وزیر اعظم کے سپرد کیا۔ پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔وزیر اعظم سے ملاقات میں بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اورمالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور ساتھ ہی پاکستان کو امداد کی پیشکش کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ رفتار برقرار رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان بنگلا دیش براہ راست پروازوں کی جلد بحالی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلا دیشی مشیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بنگلا دیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر حسین اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلادیش دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر