کراچی(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی ریاستی مشینری پیسے کے ذریعے مینڈیٹ حاصل کرنےکے باوجود بھی پیپلز پارٹی کو 11 سیٹں جیتنے سے نہ روک سکے ۔اگر الیکشن کمیشن اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیتا تو آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی بنانی تھی۔انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر جماعت ہے اسکو سندھ کی جماعت کہنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ۔عوامی حمایت یافتہ جماعت کو سلیکشن کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کو عوام منتخب کرتی ہے ۔جہاں سارے کا سارا الیکشن پہلے سے پلانٹیڈ ہو اور وہاں 11 نشتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو ملنا حق و سچ کی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم وہ نہیں جو بھیک میں مانگی حکومت کرتے ہیں ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنے والی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔انشاء وہ وقت اب دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور اس ملک کی عوام سلیکٹیڈ و نااہل حکمرانوں کو گھربھیج دے گی۔
اگر الیکشن کمیشن اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیتا تو آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی بنانی تھی



