اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، سعودی ولی عہد

سعود ی عرب(نیشنل ٹائمز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی ولی عہد نے مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قطر کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، ساتھ ہی واضح کیا کہ غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی جارحیت انہیں ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچ گئے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔قطر کے وزیراعظم کا کہنا تھا دوحہ پر حملہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہےجس کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، مطالبہ کیا کہ نیتن یاہوکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر حملہ کیا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر