گوجرانوالہ کے کمشنر کا پالتو کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہوگیا

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز)صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کمشنر کا پالتو کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے عملے کو تلاش کا کام سونپا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کے عملے نے رکشے پر لاؤڈ سپیکر لگا کر اعلانات کیے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’عزت ماب کمشنر صاحب کا جرمن شیفرڈ کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے، یہ کتا جس کسی کو ملے وہ فوری طور پر کمشنر آفس پہنچا دے۔ اگر ہماری کارروائی کے دوران یہ کتا کسی سے ملا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘ کمشنر گوجرانولہ کے پرسنل سٹاف آفیسر ندیم بٹ نےتصدیق کی ہے ان کا کتا گم ہوا ہے۔’ہمیں افسوس ہے کہ جس طرح سے میڈیا نے یہ خبر چلائی ہے اور بات کا بتنگڑ بنایا ہے۔ کمشنر صاحب بھی انسان ہیں وہ بھی پالتو کتا رکھ سکتے ہیں کمشنر بننے سے ان کا انسان ہونا متاثر نہیں ہو سکتا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ کالونی میں اعلان اس لیے کروائے گئے تاکہ اگر کسی نے کتا چوری کرتے کسی کو دیکھا ہو یا کسی کے علم میں تو وہ بتا سکے۔ ندیم بٹ کے مطابق ’کتا کمشنر صاحب کی سرکاری رہائش گاہ سے آج صبح لا پتا ہوا۔‘ تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کتا چوری کیا گیا یا کسی دوسری وجہ سے گم ہوا۔انہوں نے میڈیا کی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ رکشے میں سپیکر رکھ کر کالونی میں اعلان کروائے گئے۔ ان خبروں سے کمشنر صاحب دکھی ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر