نیپال میں مظاہروں کے دوران 13 ہزار سے زائد قیدی جیلوں سے فرار ہوگئے

کٹھمنڈو(نیشنل ٹائمز)نیپال میں رواں ہفتے ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار ہوگئے۔
نیپالی پولیس کے ترجمان بینود گھمائرے نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ مظاہروں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور ملک بھر کی جیلوں سے 13 ہزار 500 قیدی فرار ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کٹھمنڈو کی دلی بازار جیل سے بڑی تعداد میں قیدی باہر نکل آئے جنہیں فوجی اہلکار قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق نیپالی پولیس زیادہ تر جیلوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور صرف پولیس ہیڈکوارٹر تک محدود ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے بدھ کو نیپالی فوج نے کٹھمنڈو کی سڑکوں پر گشت کیا اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کرفیو کے احکامات کا اعلان کیا۔نیپالی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے تمام مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔خیال رہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پیر کے روز نوجوانوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جو بعد ازاں پرتشدد ہوگیا، مظارین نےپارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔پرتشدد مظاہرے کل بھی جاری ہے اور اور بلآخر حکومت نے سوشل میڈیا پر سے پابندی اٹھالی تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم نہ کیا، صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد بھی مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا اور متعدد سیاستدانوں کے گھروں اور سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملے کیے اور توڑ پھوڑ کی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر